شمالی وزیرستان: چھ فوجی شہید،نو شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان: چھ فوجی شہید،نو شدت پسند ہلاک

 دتہ خیل:شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل کے قریب ایک گاوں میں سکیورٹی فورسز پر حملے اور اس کے جواب میں کی جانے والے کارروائی میں پاکستان فوج کے ایک آفسر سمیت چھ فوجی شہید ہوگئے جبکہ نو شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں-

 برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دتہ خیل کے قریب ایک گاوں میں ہفتے کی صبح سکیورٹی فورسز پر معمول کے گشت کے دوران حملہ کیا گیا۔اس حملے میں پاکستان کی فوج کے ایک آفسر سمیت چھ فوجی شہید ہوگئے،حملے کے فورا بعد پاکستان کی فوج نے پورے علاقے میں ایک بڑی فوجی کارروائی کی اور علاقے میں چھپے شدت پسندوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے اس کارروائی میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

اس کارروائی کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں اور پاکستان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے کچھ نہیں کہا جا رہا۔شمالی وزیرستان میں سنہ دو ہزار چودہ میں بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد یہاں شدت پسندوں گروہوں جن میں تحریک طالبان پاکستان شامل ہے کو پسپاہی اختیار کرنا پڑی تھی اور وہ سرحد پار کر کے افغانستان چلے گئے تھے۔

پاکستان فوج نے افغانستان سے شدت پسندوں کے پاکستان میں داخلے کو روکنے کے لیے سرحد کے ساتھ باڑ بھی لگا دی ہے۔