نیویارک میں وزیراعظم سے کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری کی ملاقات،کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نیویارک میں وزیراعظم سے کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری کی ملاقات،کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نیویارک :وزیراعظم نے امریکی شہر نیویارک میں میں کشمیرسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری نے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس وقت سات روزہ امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

نیویارک میں وزیراعظم نے کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پر مودی حکومت کا اصل چہرہ واضح ہوجائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین بھی کی۔واضح رہے کہ فاروق کتھواری امریکی صدارتی کمیشن برائے ا یشیائی امریکیوں کے کمیشن کے ممبررہ چکے ہیں۔

وزیراعظم کی بانی فاروق کتھواری سے ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی نعیم الحق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسدمجید اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔