بابو سر ٹاپ بس حادثے ، پاک فوج کے10 جوان شہید

 بابو سر ٹاپ بس حادثے ، پاک فوج کے10 جوان شہید
Image Source: ISPR File Photo

اسلام آباد: بابو سر ٹاپ بس حادثے میں پاک فوج کے دس جوان شہید ہو گئے ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق , 26 میتیں بھی سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دی گئیں ہیں۔ پاک فوج کا بابو سرٹاپ پر بس حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز سے زخمیوں کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ مسافر کوچ کے چٹان سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا ہے۔ مسافر کوچ دیا مر میں سرٹاپ کے قریب حادثے کا شکار اس وقت بنی جب ڈرائیور موڑ کاٹنے کی کوشش کر رہا تھا۔

علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ کی رفتار تیز تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جو نعشوں کی منتقلی کے امور انجام دے رہے ہیں۔ زخمیوں کی فوری طور پر ہسپتال منتقلی کے بھی انتظامات کیے گئے جہاں متعلقہ عملہ علاج معالجے میں مصروف ہے۔

دوسری طرف ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ علاقائی انتظامیہ کے افراد بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔