پاکستان کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی, رمیز راجا

پاکستان کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی, رمیز راجا
Image Source: File Photo

 لاہور: سابق کرکٹر رمیز راجا نے کھلاڑیوں کو نڈر ہو کر کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا، کہا ہار سے نہ گھبرائیں کیونکہ ہار کے ڈر کیساتھ کھیلنے والا کبھی بڑا پلیئر نہیں بن سکتا۔


تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی، پلیئرز کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں کچھ نیا کرکے دکھانا ہو گا۔ رمیز راجا کے مطابق اعتماد حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے پاس یہ سیریز سنہری موقع ہو گا۔

یادرہے کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کی ہے ، سرفراز احمد ٹیم کے کپتان جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہونگے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی ،محمد آصف ،فخرزمان،محمد حسنین،امام الحق،محمدعامر،محمدرضوان،شاداب خان، شنواری ،حارث سہیل ،وہاب ریاض اور محمد نواز ٹیم میں شامل ہیں۔