عمران فاروق قتل کیس میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے تفتیش کا فیصلہ

 عمران فاروق قتل کیس میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے تفتیش کا فیصلہ
Image Source: File Photo

کراچی: عمران فاروق قتل کیس میں تحقیقاتی اداروں نے  سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے ۔


 

تفصیلات کے مطابق،  سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے عمران فاروق قتل کیس میں  تحقیقاتی اداروں نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق،  سکاٹ لینڈ یارڈ نے عشرت العباد کے خلاف کچھ شواہد پیش کیے ہیں اور 4 روز قبل عمران فاروق کیس کے تمام شواہد پاکستان کے حوالےکیے۔سکاٹ لینڈ یارڈ کی رضامندی سے مقدمہ پاکستان میں چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 

عمران فاروق کے قتل کی سازش میں ملوث تمام نام شواہد میں شامل ہیں۔ عشرت العباد خان کا نام  سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں بھی بالواسطہ  طور پر سامنے آیا ہے ۔