آزادی مارچ کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا, مولانا فضل الرحمان

 آزادی مارچ کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا, مولانا فضل الرحمان
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا، ایک دو دن کے اندر تاریخ کا بھی تعین کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہم نے 15 ملین مارچ کامیابی کے ساتھ کیے ہیں۔ آزادی مارچ کو بھی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کواسلام آباد معاہدے پر قائم رہنا چاہیے۔

 

مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا ہے  کہ حکومت نے کشمیر کو بیچا ہے۔ کشمیر کو بیچنے کے بعد اب بین بھی بجا رہے ہیں۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کا مسئلہ ہے۔ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کرب میں مبتلا ہیں۔ حکومت ناجائز اور نااہل ہے، اس کو گرانا ملکی مفاد میں بہتر ہوگا۔

 

مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد جانے کا مقصد کسی ادارے کے ساتھ تصادم کا ارادہ نہیں، آزادی مارچ میں پرامن رہیں گے۔ ہم فراڈ حکومتوں کے تجربوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔