امریکہ کا ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

امریکہ کا ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

 واشنگٹن : امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا، ایرانی جوہری ہتھیاروں سے متعلق 27 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کی وزارت دفاع پر پابندیاں لگا رہا ہے، آج کی پابندیاں زیادہ تر ایرانی جوہری توانائی ایجنسی سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ایران میں یورینیم افزودگی کے دو مرکزی افراد پر بھی پابندی لگائی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایران بیلسٹک میزائل بنانے میں معاونت کرنے والوں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔ پومپیو نے کہا کہ ایران کے پانچ سائنسدانوں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، ایرانی جوہری ہتھیاروں سے متعلق 27 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، امید ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک ایران پر دوبارہ سے پابندیاں لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا مقصد اسے اسلحہ خریدنے سے روکنا ہے، ایران ترقی کے بجائے دہشت گردی پر عوام کا پیسہ ضائع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباﺅ کی پالیسی جاری ہے اور امریکہ ایران کی ہر اشتعال انگیزی اور جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ امریکہ نے وینزویلا کے صدر مادورو پر بھی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دی.