سی پیک کے تحت سکی کناری پراجیکٹ کے لئے ڈرینج کوریڈور مکمل

سی پیک کے تحت سکی کناری پراجیکٹ کے لئے ڈرینج کوریڈور مکمل
کیپشن: تصویر بشکریہ: پی ٹی آئی آفیشل ٹویٹر اکاوئنٹ

 اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت سکی کناری پراجیکٹ کے لئے ڈرینج کوریڈور مکمل ہو چکا ہے جبکہ سی پیک بغیر کسی تاخیر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

چائنا گیزوبا گروپ کے مطابق سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن ڈرینج کوریڈور کو اعلی معیار کے ساتھ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔ چائنا گیزوبا گروپ (سی جی جی سی) جس نے اس منصوبے کی تعمیر کا معاہدہ کیا ہے۔

سکی کناری پن بجلی منصوبے کے نکاسی ڈرینج کوریڈور کی تعمیر میں قابل ذکر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ حکومت نے سی پیک کے تحت سکی کناری پن بجلی منصوبے پر عملدرآمد کو اہم ترجیح دی ہے کیونکہ اس سے بجلی کی قلت کو دور کی جاسکے گی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گی۔