شہباز شریف نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی

شہباز شریف نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی
تصویر بشکریہ: شہبازشریف ٹؤیٹر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور اپوزیشن رہنما شہبا زشریف نے اے پی سی سے قبل آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی۔


تٖفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف سے اے پی سی سے پہلے ملاقات ہوئی تھی،  اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے حوالے سےبات ہوئی تھی ۔

 اپوزیش لیڈر کا کہناتھا کہ اس ملاقات  میں تمام پارلیمانی لیڈرز موجود تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ  خبر اگر پبلک ہو گئی ہے تو ، وہ اس سے انکار نہیں کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ مسلم لیگ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے،  اندر رہوں یا باہر ،اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔