پہلی بار خاتون خلا باز کو چاند پر بھیجنے کی تیاری

پہلی بار خاتون خلا باز کو چاند پر بھیجنے کی تیاری

نیویارک:امریکی خلائی ادارے ناسا نے پہلی بار چاند کے قطب جنوب میں خلابازوں کو بھیجنے کے ایک منصوبے کا اعلان کر دیا ۔ 1972 کے بعد چاند پر خلا بازوں کی ٹیم کا یہ پہلا مشن ہوگا جس میں ایک خاتون بھی شامل ہوں گی۔

اگر یہ مشن کامیاب ہوا تو پہلی بار خاتون خلا باز چاند پر قدم رکھ سکیں گی جبکہ تاریخ میں دوسری بار انسان چاند پر پہنچے گا۔ ادارے کے مطابق یہ مشن 2024 میں بھیجا جائے گا۔ناسا کے مطابق وہ سائنسی دریافت، معاشی فوائد اور نئی نسل کے تلاش کاروں کے حوصلہ افزائی کے لیے چاند پر دوبارہ جار رہے ہیں۔

اس پراجیکٹ پر تقریباً 28 ارب ڈالر کا خرچ آئے گا۔