سات ارب انسانوں کی قسمت کو 5 ممالک کی سکیورٹی کونسل پر نہیں چھوڑا جا سکتا :طیب اردگان

سات ارب انسانوں کی قسمت کو 5 ممالک کی سکیورٹی کونسل پر نہیں چھوڑا جا سکتا :طیب اردگان

انقرہ :ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سات ارب انسانوں کی قسمت کو پانچ ممالک کی سیکیورٹی کونسل پر نہیں چھوڑا جا سکتا،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سےویڈیو پیغام  کے ذریعے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا ، اقوام متحدہ اپنا مشن پورا کرنے میں 75 سال سے مسلسل ناکام ہے،سیکیورٹی کونسل میں اصلاحات انتہائی ضروری ہیں۔

صدر ایردوان نے  مزیدکہا کہ جمہوری، شفاف ،  تابع احتساب، مو ثر اور منصفانہ نمائندگی کی حامل سلامتی کونسل کی تعمیر ،اب انسانیت کے لئے ایک ترجیح نہیں مجبوری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔طیب اردگان نے واضح انداز میں کہا کہ سکیورٹی کونسل میں اصلاحات انتہائی ضروری ہیں ۔

واضح رہے گزشتہ سال بھی ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انتہائی دلیری سے مسئلہ کشمیر کو اُٹھا یا تھا ۔