دوران پرواز پیدا ہونے والےبچے کے لئے بڑی سہولت

دوران پرواز پیدا ہونے والےبچے کے لئے بڑی سہولت

میونخ : قاہرہ سے لندن جانے والی پرواز میں بچے کی پیدائش ٗ فضائی کمپنی نے عمر بھر کیلئے فضائی سفر مفت قرار دیدیا ۔

 
تفصیلات کے مطابق مصر کی قومی ایئر لائن ایجپت ایئر لائن کی پرواز MS777  قاہرہ سے لندن جا رہی تھی جب فضائی میزبان کو معلوم ہوا کہ طیارے میں موجود ایک خاتون خیام نصر جو یمن کی شہری ہیں وہ درد زہ میں مبتلا ہیں۔  فضائی میزبان ایسی صورتحال نے نمٹنے کیلئے طیارے میں موجود ڈاکٹر کو اطلاع دی جبکہ پائلٹ نے فیصلہ کیا کہ وہ فوری طور پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ جرمنی کے شہر میونخ میں کرے گا۔ 

پائلٹ نے ابھی طیارے کو میونخ کے ہوائی اڈے پر اتارا نہیں تھا کہ بچہ دنیا میں آچکا تھا۔اس واقعہ کے بعد مصر کی ایئر لائن نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل پیج پر اعلان کیا ہے کہ بچے کو ساری زندگی ایجپت ایئر لائن پر مفت سفر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔مگر بعد ازاں کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سفر صرف جرمنی کے شہر میونخ کیلئے میسر ہوں گی۔