آئی پی ایل میں نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا 

آئی پی ایل میں نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا 

دبئی :دبئی میں جاری آئی پی ایل کے میچز میں ناقص امپائرنگ پر ہنگامہ بر پا ہو گیا ،جس میں سینئر امپائر نے غلط شارٹ رن کی کال سے کنگز الیون پنجاب کو فتح سے محروم کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  19 ویں اوور کی تیسری گیند پر میانک اگروال نے 2 رنز بنائے تاہم سکوائر لیگ امپائر مینن نے فیصلہ دیا کہ دوسرے بیٹسمین کرس جورڈن نے پہلا رن لیتے ہوئے کریز کے اندر بیٹ نہیں رکھا، اس لیے یہ شارٹ رن ہے اور اگروال کو صرف ایک رن ہی ملے گا۔ اس وقت ری پلیز میں صاف دیکھا گیا کہ جورڈن نے درست اندازمیں رن مکمل کیا تھا۔

اسی ایک رن کی کٹوتی کنگز الیون کو بھاری پڑی جب آخری اوور کی پہلی 3 بالز پر 12 رنز بناکر اگروال نے اسکور برابر کیا مگر مارکس اسٹوئنس نے انھیں اور جورڈن دونوں کو آخری 2  بالز پر آؤٹ کردیا جس کی وجہ سے مقابلہ سپراوور میں چلا گیا اورکنگز الیون پنجاب کو شکست ہوگئی۔