ترکی کے صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھا دیا

ترکی کے صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھا دیا
کیپشن: جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر پر ہے، طیب اردوان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ٹی آر ٹی

انقرہ: ترکی کے صدر نے پاکستان سے دوستی سے نبھاتے ہوئے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بن گئے۔ صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ تنازع اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے کیونکہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر پر ہے۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں امن اور انسانیت کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے اور اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے جبکہ یونان کے مسئلہ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام میں ہزاروں بہن بھائیوں کو اپنے ملک میں بسایالیبیا، شام، یمن سمیت جنگ زدہ علاقوں میں امن کے لیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔ 

اسرائیل سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جو ممالک اپنے سفارتخانے مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کر رہے ہیں وہ فلسطین کے مسئلے کو پیچیدہ کر رہے ہیں اور میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ترکی کو وہ حل قبول ہو گا جو فلسطین کی عوام کو ہو گا۔