دنیا کورونا ویکسین کی بروقت اور مساوی تقسیم میں ناکام رہی : انتونیو گوتریس

World, corona vaccine, Secretary-General, United Nations, Antonio Guterres

نیویارک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کورونا ویکسین کی بروقت اور مساوی تقسیم میں ناکام رہی ہے ۔

انتونیو گوتریس نے نشاندہی کی کہ دنیا کے کچھ حصوں میں کچرے میں ناقابل استعمال اور استعمال نہ کی گئی ویکسین ، اس دور میں دوہرے معیار کی عکاسی کر رہی ہے ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امیر ممالک میں بڑی تعداد میں لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگ چکی ہے جبکہ براعظم افریقا میں 90 فیصد افراد کو ویکسین کی صرف ایک خوراک ہی لگ سکی ہے ۔

سیکرٹری جنرل نے چھ "عظیم تقسیموں" کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب ان پر قابو پایا جانا چاہیے ، انہوں نے آب و ہوا کی پالیسی ، صنفی مساوات اور امیر اور غریب کے درمیان فرق کو ختم کرنے جیسے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے پر زور دیا ۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو جاگنا ہوگا ، ہم ایک کھائی کے کنارے پر پہنچ چکے ہیں اور غلط سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔