معروف اداکارہ کو شوہر نے گھر میں قید کردیا

معروف اداکارہ کو شوہر نے گھر میں قید کردیا

لاہور: پاکستانی اداکارہ  لائبہ خان کے شوہر نے انھیں مبینہ طور پر گھر میں قید کر دیا ہے۔ لائبہ خان اب تک 6 پاکستانی فلموں میں مختلف کردار ادا کر چکی ہیں، انھیں پاکستانی فلموں کی آئٹم گرل بھی کہا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کے شوہر  جابر نے  انھیں  شوبز  چھوڑنے کا کہہ دیا ہے اور  اپنی بات منوانے کیلئے ان پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ 

اداکارہ لائبہ خان کے شوہر جابر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ  کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اب میں نہیں چاہتا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں مزید کام کرے ۔ 

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ اب ایک گھریلو خاتون کے طور پر زندگی گزارے ۔ 

یاد رہے کہ لائبہ خان اب تک چھ پاکستانی فلموں میں مختلف آئٹم سانگ کرچکی ہیں ۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے ان کی فلمیں تکمیل میں تاخیر کا شکار ہیں ۔ 

اداکارہ لائبہ خان کی طرف سے ابھی اس بارے میں ردعمل سامنے نہیں آسکا ۔