انٹر نیشنل لیگ "ابو ظہبی جوجسٹو پرو" کی فرنچائز پاکستان کو بھی مل گئی

انٹر نیشنل لیگ
کیپشن: انٹر نیشنل لیگ "ابو ظہبی جوجسٹو پرو" کی فرنچائز پاکستان کو بھی مل گئی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کے لیے بڑی خبر، دنیا کی بہترین انٹرنیشنل لیگ "ابو ظہبی جوجسٹو پرو" پاکستان میں بھی ہو گی۔ 

نیو نیوز کے مطابق ابو ظہبی جو جسٹو پرو کی فرنچائز پاکستان کو بھی مل گئی۔ مکسڈ مارشل آرٹس اور گریپلنگ کے کھلاڑی انٹرنیشنل لیگ کا حصہ بن سکیں گے۔ شیخ بن زید النہیان "ابو ظہبی جوجسٹو پرو " کے سربراہ ہیں۔ 

فرنچائز ہولڈر عبدالعظیم نے کہا ابوظہبی جوجسٹو پرو کے چار ریفریز پاکستانی ریفریز کو تربیت دینے کے لیے پاکستان آئیں گے اور لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی گلوبل رینکنگ بنے گی اور پاکستان کھلاڑی بغیر فیس کے پاکستان میں ہی انٹرنیشل ایونٹ میں شرکت کرسکیں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹر نیشنل لیگ میں کھیلنے کے باعث عالمی رینکنگ بہتر بناتے ہوئے اولمپکس میں کوالیفائی کر سکیں گے اور ابو ظہبی جوجسٹو پرو میں کھیلنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی عالمی لیول پر نمائندگی کر سکیں گے۔