پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا 

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج شام نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ قومی باؤلرز ایلکس ہیلز اور ہیری بروکس کے سامنے بے بس دکھائی دئیے اور 159 رنز کا ہدف بھی نہ بچا سکے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی اور کھلاڑیوں نے ورچوئل گالف اور ٹینس کھیلنے میں وقت گزارا۔
قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل مختلف کمینیشن آزمانا چاہتے ہیں، لہٰذا دوسرے ٹی 20 کیلئے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں لیکن حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں