فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے: شیخ رشید

فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے، پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’2 کروڑ لوگ مزید خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔ پیٹرول پر 2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جا رہا ہے۔ پہلے خزانے پر ڈاکہ مارتے تھے، اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔‘ 

31de727a51ee271bcfc1565615454df9

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’72 میں سے 22 وزراءبے محکمہ ہیں۔ اس پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے۔ غریب کو آٹا نہیں مل رہا، یہ امریکہ کے 7 سٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔ مصنوعی اقتدار کو بچانے کیلئے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔ دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی۔ بند گلی میں جانا ہے یا الیکشن کرانا ہے، فیصلہ جلد ہو جائے گا۔‘ 

851d584c9ba24d0ba4322ee38c0e4d3f

مصنف کے بارے میں