امریکہ میں شرح سود بڑھنے سے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نئی بلندی پر پہنچ گیا

امریکہ میں شرح سود بڑھنے سے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نئی بلندی پر پہنچ گیا

نیویارک: امریکہ میں شرح سود بڑھنے سے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نئی بلندی پر پہنچ گیا ، ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس ریڈ زون میں چلی گئیں ۔

امریکہ نے شرح سود بڑھا کر دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کو نئی مشکل میں ڈال دیا ، فیڈرل ریزرو نے پالیسی ریٹ 75 بیسس پوائنٹس بڑھا کر شرح سود میں مزید اضافے کا عندیہ بھی دے دیا ۔ ریٹ بڑھتے ہی ڈالر نئی بلندی جبکہ ایشیا کی کیپٹل مارکیٹس دو سال کی کم ترین سطح کو چھو رہی ہیں ۔

2023 تک امریکہ میں شرح سود ساڑھے چار فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ یورپ اور ایشیا کے سینٹرل بینکس نے بھی ریٹس بڑھانے کی صف بندی کر لی ۔

دوسری جانب ، روسی صدر کی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی نے بھی دنیا بھر میں ہلچل پیدا کر دی ہے ۔ امریکہ اور یورپ جو یوکرین جنگ ختم ہونے کی امید کئے بیٹھے تھے اب روسی دھمکی نے مہنگائی کے نئے سونامی کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

ادھر پاکستان میں بھی ڈالر کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے ، ہر روز ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 239 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

مصنف کے بارے میں