تیاری خان صاحب نے پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں: رانا ثناءاللہ

تیاری خان صاحب نے پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں: رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دھرنے کے شرکاءپر آنسوگیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کیلئے جدیدطریقہ اختیارکیا جائے گا اور ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمینٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے لیکن ہم مکمل تیار ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کیلئے سیل کیا جسے آج کھول رہے ہیں لیکن جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو ریڈ زون کو دوبارہ سیل کر دیں گے۔ 
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ اور دھرنے کے شرکاءپر آنسوگیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کیلئے جدیدطریقہ اختیارکیا جائے گا اور ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیاجائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے اور اگر صوبوں کی جانب سے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں