عمران خان اور حکومت میں ثالثی کی کوشش کر رہا ہوں ، سیاست میں مذہبی ٹچ افسوسناک ہے: صدر عارف علوی

عمران خان اور حکومت میں ثالثی کی کوشش کر رہا ہوں ، سیاست میں مذہبی ٹچ افسوسناک ہے: صدر عارف علوی
سورس: File

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ درمیانی راستہ نکالیں، سب کا فائدہ ہوگا، حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ بٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ 

صدر عارف علوی نجی ٹی وی  کو انٹرویو میں کہا کہ ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، فوری انتخابات اچھی تجویز ہے، اگر آج بھی انتخابات کا اعلان کر دیں تو اس پر کم از کم تین ماہ لگیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کیلئے ای وی ایم کا کردار اہم ہے، حکومت اور اپوزیشن کو انتخابات اور معیشت پر بیٹھ کر بات کرنی چاہئے، پہلے بھی کہا اور پھر کہتا ہوں کہ درمیانی راستہ نکالیں سب کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کوئی کام کر لیا جائے تو اس سے بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے معاملہ کو 2008 میں عدالت لے کر گیا۔  اوورسیز پاکستانیوں میں سے زیادہ تر مزدور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک ہے کہ سیاست میں مذہب کارڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں