دبئی میں پاکستانی شہری نے گالی دینے پر بھارتی شہری کامار مار کر بُر احال کر دیا

دبئی میں پاکستانی شہری نے گالی دینے پر بھارتی شہری کامار مار کر بُر احال کر دیا

دبئی سٹی :متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے ایک نوجوان پاکستانی ڈرائیورنے بدمعاش بھارتی سپر وائزر کی بدزبانی پر اسے ایسا سبق سکھایا کہ ایک ہی مکے سے عمر بھر کے لئے معذور کر دیا ۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوجوان پاکستانی ڈرائیور نے عدالت کو بتایا کہ 48 سالہ بھارتی سپروائزر شراب کے نشے میں دھت تھا اور اس کی گاڑی سے کچھ اشیاءنکالنے کی کوشش کررہا تھا۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ جب اس نے بھارتی سپر وائزر کو روکنے کی کوشش کی تو وہ بدکلامی پر اتر آیا اور اسے ماں بہن کی گالیاں دینے لگا، جس پر مشتعل ہوکر اس نے سپر وائزر کے سر پر مکا جڑدیا۔

عدالت میں ایک سکیورٹی گارڈ بھی گواہ کے طور پر پیش ہوا جو واقعے کا عینی شاہد ہے۔ اس کا تھاکہ جب اسے لڑائی کی اطلاع ملی تو وہ موقع پر پہنچا اور دیکھا کہ بھارتی سپروائزر پاکستانی نوجوان کو غلیظ گالیاں نکال رہا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان نے بھارتی سپروائزر کے سر پر مکا مارا اور وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گرگیا۔ سکیورٹی گارڈ نے تصدیق کی کہ بھارتی سپر وائزر نشے میں دھت نظر آرہا تھا اور وہ نشے کی زیادتی کے باعث لڑکھڑارہا تھا۔
بھارتی سپروائزر کو پولیس نے بھی شراب نوشی کا مرتکب قرار دیا ہے، تاہم پاکستانی ڈرائیور کو حملے کا مرتکب قرار دے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور عدالت کا فیصلہ 30 اپریل کو متوقع ہے۔