مسافروں سے بدسلوکی پر بدنام امریکی ایئرلائن کوپھر معافی مانگناپڑگئی

مسافروں سے بدسلوکی پر بدنام امریکی ایئرلائن کوپھر معافی مانگناپڑگئی

کیلی فورنیا: پھر غلطی پھر معافی امریکی ائیر لائن نے مسافروں سے بد سلوکی کرنا اپنا معمول بنا لیا ، مسافروں سے بدسلوکی پر بدنام امریکی ایئرلائن کوپھر معافی مانگناپڑگئی۔ امریکی ایئرلائن نے خاتون سے بدتمیزی کرنےوالے ملازم کوبرطرف کردیا۔
امریکا کی "یونائیٹڈ ائیر لائن " کی مسافروں سے بدسلوکی کا ایک اور واقع سامنے آ گیاامریکی ایئر لائن کے عملے نے 2بچوں کی ماں کے ساتھ بدسلوکی کر کے خاتون کو سان فرانسسکو سے ڈیلاس جانے والے جہاز سے اتار دیا
اس سے پہلے بھی ائیر لائن کی جانب سے مسافر کو گھسیٹ کر اتارنے کا ایک واقع منظر عام پر آ چکا ہے ۔جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کر پڑا تھا۔ائیرلائن انتظامیہ نے خاتون کواس تکلیف کیلئے معذرت کرلی اور بدتمیزی کرنے والے ملازم کو برطرف کردیا۔