بھارتی میڈیا نے بھی امریکی بم حملے میں 13ہندوستانی شہریوں کے مرنے کی تصدیق کردی

بھارتی میڈیا نے بھی امریکی بم حملے میں 13ہندوستانی شہریوں کے مرنے کی تصدیق کردی

نئی دہلی : بھارتی میڈیا نے بھی افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی بم حملے میں 13ہندوستانی شہریوں کے مرنے کی تصدیق کردی ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی بم حملے سے مرنےوالوں میں 13 بھارتی بھی شامل تھے، افغان میڈیا نے امریکا کی جانب سے "ایم او اے بی" حملے میں بھارتیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔
بھارتی میڈیا میں بھی اپنے 13 شہریوں کی ہلاکت کی بازگشت سنائی دے رہی ہےاور داعش سے تعلق کا دعوی کیا گیا ہے۔ بھارتی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 2 بھارتی کمانڈر بھی شامل ہیں جن کی شناخت اللہ گپتا اور محمد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھارت سے داعش میں بھرتی ہونے والے مشتبہ دہشت گردوں کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تقریبا 2 درجن بھارتی شہریوں نے مشرقی افغانستان میں داعش میں شامل ہوئے جن میں سے 21 کا تعلق ریاست کیرالا سے ہے۔امریکا نے 13 اپریل کوپاکستانی سرحد سے قریب ننگرہار میں "مدرآف آل بمبز" گرایا تھا جس میں 100 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔پاکستان عالمی برادری سے افغانستان میں بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کی تربیت کی شکایت کرتا رہا ہے ۔