بگ تھری کا خاتمہ ،آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایجنڈا

لاہور:ابراہیم بادیس:  آئی سی سی کا اجلاس کل سے شروع ہونے جا رہا ہے ، جس میں پی سی بی بگ تھری مالیاتی نظام پر اعتراضات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
پی سی بی کے مطابق بھارت کا آئی سی سی میں 70 فیصد شئیر کم کیا جائے اس کے علاوہ شہریار خان دلائل دیں گے کہ ہوم سیریز بیرون ملک کھیلنے پر مجبور ہیں ، ہمارا شئیر بڑھایا جائے ۔
انٹرنیشنل ایف ٹی پی میں صرف آئی پی ایل کو ہی خالی ونڈو کیوں دی جاتی ہے؟ انڈین پریمئیر لیگ کے دو ماہ کے دوران کوئی بھی غیر ملکی سیریز کیوں منعقد نہیں کی جاتی ، پی سی بی حکام نے اعتراض کیا اور ہوم سیریز بیرون ملک کھیلنے پر مجبور ہیں ،  شہریار خان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا شئیر بڑھایا جائے جس پر وہ دلائل بھی دیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سے کھیلنے پر راضی نہیں تو مالی نقصان کا خمیازہ پورا کرے ۔