سن گلاسز خریدتے ہوئے احتیاط کریں

سن گلاسز خریدتے ہوئے احتیاط کریں

سن گلاسز خریدتے ہوئے احتیاط کریں

نیویارک : ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دھوپ سے بچاﺅ کے غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے نظر متاثر ہوسکتی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھوپ سے بچاﺅ کے غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے نظر متاثر ہوتی ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوپ سے بچنے کیلئے گرمیوں میں چشموں کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے تاہم غیر معیاری چشمہ کے استعمال سے آنکھوں کے مختلف امراض کا سامنا ہوسکتا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر معیاری چشمے کے استعمال سے آنکھوں کی بینائی سمیت مختلف قسم کے انفیکشنز کے خطرات کی شرح بڑھ جاتی ہے،لوگوں کو ہدایت کی کہ دھوپ سے بچاﺅ کیلئے معیاری چشموں کے استعمال پر توجہ دے کر آنکھوں کے کئی قسم کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔آنکھوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ چشموں میں ایسا پلاسٹک استعمال ہوتا ہے جس کے استعمال سے کینسر کا بھی امکان بڑھ جاتا ہے، چشمے کے استعمال میں ہلکے رنگوں کو اہمیت دیں۔