شردھا کے بریک اپ کی اصل وجہ کترینہ کیف ہی ہیں اسی لیے شردھا ان سے شدید ناراض ہیں

ھ شردھا کے بریک اپ کی اصل وجہ کترینہ کیف ہی ہیں اسی لیے شردھا ان سے شدید ناراض ہیں

شردھا کے بریک اپ کی اصل وجہ کترینہ کیف ہی ہیں اسی لیے شردھا ان سے شدید ناراض ہیں

ممبئی :  بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ادیتیہ رائے کپور میں کافی عرصہ معاشقہ چلتا رہا لیکن کچھ عرصہ پہلے دونوں نے راہیں جدا کرلیں ۔ شردھا کپور نے نیا ساتھی فرحان اختر کی شکل میں ڈھونڈ لیا جبکہ ادیتیہ رائے کپور بالی ووڈ کی کیٹ کترینہ کیف کی طرف متوجہ ہوگئے۔ دونوں ہیروئنز کا ایک ہی شخص کے ساتھ معاشقہ رہنے کے بعد ایک تقریب کے دوران ایسی صورتحال پیش آگئی کہ دونوں ہی ایک دوسری سے کنی کتراتی رہیں۔
شردھا کپور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ادیتیہ رائے کپور کے ساتھ شردھا کے بریک اپ کی اصل وجہ کترینہ کیف ہی ہیں اسی لیے شردھا ان سے شدید ناراض ہیں جس کا عملی مظاہرہ پارٹی میں بھی دیکھنے میں آیا اور دونوں ایک دوسری سے نظریں ہی چراتی رہیں۔