پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردحملوں کی پرزور مذمت

پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردحملوں کی پرزور مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردحملوں کی پرزور مذمت کی ہے ،دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے  دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام سے اظہار یک جہتی کیا،دفتر خارجہ  نے ان حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیااور کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں ۔

خیال رہے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم ووٹر رجسٹریشن سینٹر کے باہر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ان حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی جماعت نے قبول نہیں کی۔