ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں کریں گے ، عمران خان

ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں کریں گے ، عمران خان
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت صاف شفاف الیکشن کیلئے ہوتی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری جماعتوں نے2013ء کے الیکشن میں کہا کہ دھاندلی ہوئی۔ پچھلی بار نگراں حکومت کیلئے دونوں جماعتوں نے مک مکا کیا۔ نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن میں کون ہوگا،اس پربھی ان دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا۔ ان دونوں جماعتوں نے 18 ویں ترمیم اور میثاق جمہوریت کے تحت مک مکا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف سے کوئی اتحاد نہیں ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ 29 اپریل کو لاہورمیں مدر آف آل جلسہ ہوگا، دوسری جماعتوں نے بکنے والوں کے نام ظاہر نہ کیے توان کے نام بتا دوں گا،چودھری سرورکواپوزیشن سمیت جوائن کرنیوالے ن لیگی ارکان نے بھی ووٹ دیے۔ انہوں نے مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ بکنے والوں کا ہے۔خریدنے والوں کی ذمہ داری الگ ہے۔