بجلی بحران، وزیر اعظم آج کراچی جائیں گے

بجلی بحران، وزیر اعظم آج کراچی جائیں گے

کراچی: کراچی میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی جائیں گے اور کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شہباز شریف بھی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردحملوں کی پرزور مذمت

شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی میں گورنر ہاؤس میں بجلی بحران سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کے الیکٹرک اور سوئی سودرن گیس سے بھی بجلی کے بحران کے حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں کریںگے، عمران خان

اجلاس میں وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری، مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل، کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین اور ایس ایس جی کے ایم ڈی امین راجپوت بھی شریک ہوں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں