نیب ریفرنسز، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت پیش ہو گئے

نیب ریفرنسز، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت پیش ہو گئے

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت پیش ہو گئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر شریف خاندان کے خلاف اضافی دستاویزات عدالتی ریکارڈ پر لانے اور ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ کو گواہ بنانے کی نیب کی درخواست منظور کی تھی۔

عدالت نے ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ کو بطور گواہ آج طلب کر رکھا ہے جب کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں بیان قلمبند کرائیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اور نواسی کے ہمراہ چار روز قبل اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے لیے لندن گئے تھے جو رات گئے واپس وطن پہنچے۔

مریم نواز نے لندن سے روانگی سے قبل ہیتھرو ایئرپورٹ سے کی گئی اپنی ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ چند گھنٹوں میں وطن واپس پہنچ جائیں گے اور انشاءاللہ عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔ انہوں نے آخر میں افسردگی سے لکھا تھا کہ 'الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے'۔

9e20a2ea0206bb87084fd5c6a3c48b10

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج ہونا ہے۔

 مزید پڑھیں: بجلی بحران، وزیر اعظم آج کراچی جائیں گے

واضح رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔ برطانوی ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کر چکے ہیں اور اسی عرصے کے دوران ان کی 3 بار سرجری بھی کی جا چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں