رابی پیرزادہ کی اداکارہ میرا کا منہ توڑنے کی دھمکی

رابی پیرزادہ کی اداکارہ میرا کا منہ توڑنے کی دھمکی
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور :آئے دنوں خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ میرا کو گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مختلف الزامات کے جواب میں ’منہ توڑنے‘ کی دھمکی دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ثقلین مشتاق سری لنکن اسپن بولنگ کوچ بننے کے خواہش مند

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرازادہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں کافی غصے میں دکھائی دیں اور انہوں نے اداکارہ میرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ شور شرابہ‘ ناصرف ان کی فلم ہے بلکہ میرا کی بھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے شاہد آفریدی کی آواز دبانے کیلئے انٹرنیٹ بند کر دیا

0de241a8111b0a3f838c42caa4ff7664

انہوں نے کہا کہ میں بہت سے لوگوں سے باتیں سن رہی ہوں جو کہ میرا جی میرے بارے میں کررہی ہیں،اگر کوئی اچھے گھر کی لڑکی اس فیلڈ میں آنا چاہتی ہے تو ایسی باتیں نہ کریں ،آپ جیسی خواتین ہی کی وجہ سے اچھے گھروں کی لڑکیاں اس فیلڈ میں نہیں آتیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر ہوں یا جونیئرز کسی کی جانب سے سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، مکی آرتھر

رابی پیرزادہ نے اداکارہ میرا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ان کے بارے اس طرح کی باتیں کرنا بند نہ کیں تو وہ ان کا منہ توڑ دیں گے۔یاد رہے کہ فلم’شور شرابہ‘میں گلوکارہ کا مرکزی جبکہ سکینڈل کوئین میرا جی کا صرف منہ دکھائی والا کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم دورہ برطانیہ کیلئے روانہ،محمد عامر ویزہ نہ ملنے پر ٹیم کے ہمراہ نہ جاسکے

خیال رہے کہ کراٹے اور بلیک بیلٹ ہولڈر رابی پیرزادہ شیر پر سواری اور سانپوں سے چھیڑچھاڑ کر کے بھی اپنی دھاک بٹھا چکی ہیں۔اداکارہ میرا اور رابی پیرزادہ کی فلم شورشرابہ ریلیز ہونے کو ہے اور میرا اپنی ہی ساتھی اداکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف باتیں کر رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

64fba6692eb385fd928fc9791004ca43