'چیف جسٹس اپنی سُنا دیتے ہیں اور کوئی بولتا ہے تو پابندی لگا دیتے ہیں'

'چیف جسٹس اپنی سُنا دیتے ہیں اور کوئی بولتا ہے تو پابندی لگا دیتے ہیں'

اسلام آباد: نواز شریف وطن لوٹتے ہی تنقید کے نشتر چلانے لگے ۔ کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس صاحب اپنی بات سنا دیتے ہیں جب کوئی اور بولتا ہے تو اس پر پابندیاں لگا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں کریں گے ، عمران خان

ان کا مزید کہنا تھا کہ سراج الحق کی یہ والی بات آرڈر اوپر سے آیا معنی خیز ہے جبکہ عمران خان اپنے ایم پی ایز کی سرزنش کی بات کرتے ہیں انہیں اپنی بھی سرزنش کرنی چاہیے۔ ان کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں وزیر اعلیٰ کے کہنے پر ووٹ دیے۔ عمران خان دنیا کو بتائیں کہ انہوں نے کس کے کہنے پر تیر پر مہر لگائی۔

سابق وزیراعظم نے کہا عمران خان بتائیں پنجاب میں چوہدری سرور کو کہاں سے ووٹ ملے۔ سارے معاملے میں ن لیگ اور اس کے اتحادی اصولوں پر قائم رہے اور ایسے تبدیلی نہیں ہونی چاہیے بلکہ تبدیلی اصولوں پر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: فاروق ستار بہادر آباد رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کے مطالبے سے دستبردار

اپنے دورہ لندن کے حوالے سے کہا ہم تو بس گئے اور جا کر واپس آ گئے تاہم قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ اس سے پہلے رات گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف  صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں