جلالپور بھٹیاں کی اہم سیاسی شخصیت سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

جلالپور بھٹیاں کی اہم سیاسی شخصیت سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

جلال پور بھٹیاں :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی تبدیلی کی لہر نے  جلالپور بھٹیاں کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے ۔ جلالپور بھٹیا ں سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کےرکن صوبائی اسمبلی   چوہدری اسد اللہ آرائیں کے دیرینہ ساتھی طارق کمبوہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت  پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  جلال پور بھٹیاں سے پی پی 106 سے منتخب ہونے والے ایم پی اسد اللہ آرائیں کے انتہائی قریبی ساتھی طارق کمبوہ  نے گزشتہ رات  بڑے جلسے میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی  کے ضلعی چوہدری مہندی حسن بھٹی سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی چوہدری شعیب اللہ تارڑ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

 طارق کمبوہ نے اپنی تقریر کے دوران اپنے دیرینہ ساتھی  ایم پی اسعد اللہ  آرائیں  جو کہ ن لیگ کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوتے آئے ہیں کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی بات  نہیں کی تاہم اپنے خطاب کے دوران انہوں نے  وفاقی وزیر ہیلتھ سائرہ افضل تارڑ اور میاں شاہد حسین بھٹی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،اس اہم اجلاس میں  آرائیں برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جلالپور بھٹیاں کی سیا ست سے آگاہی رکھنے والے ماہرین  کے مطابق پی ٹی آئی کی تبدیلی کی ہوا طارق کمبو ہ سے شروع ہوکر اسداللہ آرائیں تک پہنچ جائے گی ، کچھ سیاسی بصیرت رکھنے والوں کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصہ کے دوران ایم اسداللہ آرائیں کو لیگی قیادت سے کافی تحفظات بھی ہیں ۔ دوسری طرف نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے ضلع حافظ آباد میں ایم این کی صرف ایک سیٹ رہ گئی ہےجس پر متوقع طور پر وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ الیکشن لڑیں گی ۔

جبکہ جلالپور بھٹیاں سے ہی تعلق رکھنے والے میاں شاہد حسین بھٹی ایم این اے  حلقہ 103 سے ن لیگ کی جانب سے ایم این منتخب ہوئے تھے ، مگر اب سیٹ ختم ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ وہ جلالپور بھٹیاں کے حلقہ پی پی 106 سے انتخاب میں حصہ لیں ،جس کی وجہ سے چوہدری اسداللہ آرائیں کو  پی پی 106 سے ن لیگ کی طرف سیٹ ملنے کے امکانات انتہائی کم دکھائی دے رہے ہیں ۔

اب دیکھنا یہ ہو گا کہ جلالپور بھٹیاں کی سیاست میں چلنے والی تبدیلی کی ہو ا کے سنگ طارق کمبوہ کے ساتھ ساتھ کون چلنے کے لیے تیار ہے ۔اسداللہ آرائیں کے حوالے سے آئندہ چند دن انتہائی اہم ہیں ۔