پاکستان کو سی پیک کی وجہ سے ترقی کی بنیاد ملی ہے، وزیراعظم

پاکستان کو سی پیک کی وجہ سے ترقی کی بنیاد ملی ہے، وزیراعظم

کراچی: سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا یہ منصوبہ دو ممالک کے درمیان شرکت داری کا منصوبہ ہے اور پاکستان کو سی پیک کی وجہ سے ترقی کی بنیاد ملی ہے جبکہ یہ منصوبہ وقتی نہیں بلکہ نسلوں تک چلے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کو ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور سی پیک حقیقت بن رہا ہے کیونکہ 2 پاور پراجیکٹ عملی شکل اختیار کر رہے ہیں جبکہ سی پیک کے تحت ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'چیف جسٹس اپنی سُنا دیتے ہیں اور بولتا ہے تو پابندی لگا دیتے ہیں'

اس کے علاوہ سی پیک کے تحت پراجیکٹس معاشی اور ماحولیاتی تسلسل کے اصولوں پر بن رہے ہیں جبکہ سی پیک کے تحت تاجروں کو کاروبار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

شہر قائد میں بجلی بحران کے حل کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کامرس کالج کے گراؤنڈ میں اترے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں