شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا ، جرمن میڈیا کا دعویٰ

شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا ، جرمن میڈیا کا دعویٰ

دوما: جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کیلئے جنگجوئوں نے خود منصوبہ بنایا اور شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔

ایک جرمن ٹی وی کے صحافی نے متاثرہ علاقے دوما کا دورہ کیا اور دمشق میں قائم کیمپوں میں مقیم مقامی افراد سے جب اس بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی جانب سے کسی قسم کا کوئی کیمیائی حملہ نہیں ہوا یہ سب جنگجوئوں کا ڈراما تھا۔

مزید پڑھیں: شام میں لاپتہ امریکی صحافی سے متعلق اطلاع پر 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان

انہوں نے دوما میں اپنی ایک کمانڈ پوسٹ پر کلورین گیس سے بھرے کنستر لا کر رکھے تھے اور پھر انہوں نے انتظار کیا کہ جب شامی فوج اس جگہ پر بمباری کرتی ہے اور جب شامی فوج نے جنگجوئوں کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی تو کلورین سے بھرے کنستر پھٹنے سے علاقے میں گیس پھیلی اور درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں بُری طرح متاثر ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں