رومانوی مناظر نہ فلمائے جانے کی شرط پر مادھوری نے سنجے دت کیساتھ فلم کرنے کی ہامی بھرلی

رومانوی مناظر نہ فلمائے جانے کی شرط پر مادھوری نے سنجے دت کیساتھ فلم کرنے کی ہامی بھرلی
کیپشن: سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ، فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

ممبئی : ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے کرن جوہر کی فلم میں رومانوی مناظر نہ فلمائے جانے کی شرط پر سنجے دت کیساتھ کام کرنے کی ہامی بھر لی ہے۔

کرن جوہر فلمز کے  بینر تلے بننے والی فلم "شدت " میں سنجے دت اور مادھوری21 سال بعد ایک دوسرے کیساتھ کام کر رہے ہیں ماضی میں سنجے اور مادھوری کی جوڑی کو بالی ووڈ کی کامیاب جوڑی تصور کیا جاتا تھا جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں جن میں سپر ہٹ فلموں میں کھل نائیک، خطروں کے کھلاڑی، قانون اپنا اپنا،ساجن، سائبان اور مہانتا شامل ہیں میں ایک دوسرے کیساتھ کام کیا ۔ماضی میں دونوں کے درمیان معاشقے کے چرچے بھی رہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر دونوں میں دوریاں ہوئیں جس کی وجہ سے کامیاب جوڑی نے 2 دہائیوں تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:دپیکا ، رنبیر کپور بڑے عرصے بعد پھر ایک ساتھ جلوے بکھیریں گے
  

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سنجے دت کے مدمقابل کردار کے لیے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو پیشکش کی گئی تھی لیکن ان کی موت کے بعد مادھوی کو فلم کی آفر کی گئی۔ماضی کی سپر اسٹار اداکارہ نے فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کے بعد کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ادکارہ نے فلم میں سنجے دت کے ساتھ رومانوی مناظر نہ فلمانے کی ہی شرط پر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رابی پیرزادہ کی اداکارہ میرا کا منہ توڑنے کی دھمکی
 
 یاد رہے کہ کرن جوہر کے والد کے ڈریم پروجیکٹ فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ سوناکشی سنہا، عالیہ بھٹ، ورون دھون اور آدتیہ رائے کپور بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں