بھارت میں طلبہ کیلئے روزانہ ’سپورٹس پیریڈ‘ لازمی قرار دیدیا گیا

بھارت میں طلبہ کیلئے روزانہ ’سپورٹس پیریڈ‘ لازمی قرار دیدیا گیا
کیپشن: فوٹو:انڈیا ٹائمز

نئی دہلی: بھارت میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لئے روزانہ سپورٹس پیریڈ لازمی قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:احمد شہزاد کے بیٹے کی سالگرہ،کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی شرکت

ایک بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے کیا ہے اور اس کا مقصد طلبہ کو موٹاپے اور بسیار خوری سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم دورہ برطانیہ کیلئے روانہ،محمد عامر ویزہ نہ ملنے پر ٹیم کے ہمراہ نہ جاسکے

قبل ازیں بھارتی سکولوں میں سینیئر کلاسز کے طلبہ کے لئے ایک پیریڈ ”ورک ایکسپیریئنس اور ہیلتھ ایجوکیشن “کے لئے مختص تھا تاہم نئے حکم کے مطابق اس پیریڈ میں طلبہ مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے جن کا تعین ہر سکول کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:رابی پیرزادہ کی اداکارہ میرا کا منہ توڑنے کی دھمکی

اساتذہ ان کھیلوں میں طلبہ کی کارکردگی کے مطابق ان کو گریڈز دیں گے اورطلبہ کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کے لئے سپورٹس پیریڈز میں حاضری ضروری ہوگی۔مرکزی بورڈ نے اس سلسلہ میں ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں