پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری
کیپشن: فوٹو فائل

 کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔

26 دسمبر سے پہلے ٹیسٹ میچ کیساتھ شروع ہونے والا یہ ٹور 6 فروری 2019 کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ پر اختتام پذیر ہو گا ۔ٹیسٹ سیزیز سے پہلے قومی ٹیم ساؤتھ افریقن ڈومیسٹک ٹیم کیساتھ تین روززہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گئی جو 19 سے 21 دسمبر تک بینونی میں کھیلا جائے گا ۔پاکستان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو سینچورین ، دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:احمد شہزاد کے بیٹے کی سالگرہ،کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی شرکت
 
 اس سیریز میں 5 ون ڈے میچ بھی کھیلے جائیں گے پہلا ون ڈے میچ 19 جنوری 2019 ،دوسرا ون ڈے میچ 22 جنوری ، تیسرا ون ڈے میچ 25 جنوری ،چوتھا ون ڈے میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

 یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم دورہ برطانیہ کیلئے روانہ،محمد عامر ویزہ نہ ملنے پر ٹیم کے ہمراہ نہ جاسکے
 
 سیریز میں تین ٹی 20 میچز کا آغاز یکم فروری 2019 ،دوسرا ٹی 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں