معروف عالم دین سید عطاءالمومن بخاری قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے

معروف عالم دین سید عطاءالمومن بخاری قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

ملتان: معروف عالم دین سید عطاءالمومن بخاری تقریباً 77 سال کی عمر میں قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ۔

یہ بھی پڑھیں:'چیف جسٹس اپنی سُنا دیتے ہیں اور بولتا ہے تو پابندی لگا دیتے ہیں'
سید عطاءالمومن بخاری قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ۔ذرائع کے مطابق عالم دین ،محقق مجلس احراراسلام کے رہنماعطاءالمومن بخاری کی نماز جنازہ آج بعد نمازمغرب سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں اداکی جائے گی ۔عطاءالمومن بخاری کی عمر تقریباً77سال تھی اور وہ گزشتہ کئی سال سے علیل تھے ۔پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک ہی بیٹی ہیں. 

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم دورہ برطانیہ کیلئے روانہ،محمد عامر ویزہ نہ ملنے پر ٹیم کے ہمراہ نہ جاسکے

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مولانا عطاءالمومن شاہ کی اہلیہ اور مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی بہو انتقال کر گئیں تھی اور ان کی نمازہ جنازہ میں جید علماءکرام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر پیر ناصر الدین خاکوانی، مولاناعزیز الرحمنٰ جالندھری، مولانا اللہ وسایا، مولانا اسماعیل شجاع آبادی، وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا حنیف جالندھری، مولانا زبیر صدیقی و دیگر نے مولانا سید عطاءبھی المومن شاہ حسنی بخاری سے تعزیت کا اظہار بھی کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں