آرمی چیف سے سری لنکن آرمی کمانڈر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سری لنکن آرمی کمانڈر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکا کے آرمی کمانڈ ر  جنرل سینانائیکے نے ملاقات کی ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔


یہ بھی پڑھیں:احمد شہزاد کے بیٹے کی سالگرہ،کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی شرکت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرپٹ سیاستدانوں کو برطانوی باکسر عامر خان کے حوالے کروں گا، عمران خان

دوران ملاقات سری لنکا کے آرمی کمانڈ رنے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا جبکہ سری لنکا آرمی کمانڈ رنے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے اورپاک آرمی کے چاک وچوبند دستے نے سری لنکن کمانڈر کو گارڈ آف بھی آنر پیش کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں