بکنے والوں کی جمہوری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں: مریم اورنگزیب

بکنے والوں کی جمہوری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں: مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو، فوٹو بشکریہ یاہو

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بجٹ پیش نہ کرنا ان کی نااہلی ہے، کے پی کے حکومت آئندہ سال کا بجٹ پیش نہ کر کے صوبے کے عوام کی حق تلفی کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ قانون اور پارلیمان کے قوانین کے مطابق پیش کرے گی، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئندہ سال کا بجٹ نہ پیش کرنا ان کی نا اہلی ہے، کے پی کے حکومت بجٹ پیش نہ کر کے صوبے کے عوام کی حق تلفی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں کہ انہوں نے کس کے کہنے پر پارلیمنٹ میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ چوہدری سرور بھی جواب دیں کہ انہوں نے 44 ووٹ کہاں سے اور کیسے لئے؟ بکنے والوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طیبہ تشدد کیس، سابق جج اور اہلیہ کی سزا معطل
 مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے سربراہوں کی تقرری جلد کر دی جائے گی، ادارے جب تک مکمل فعال نہیں ہوں گے نتائج نہیں دے سکیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: آرمی چیف سے سری لنکن آرمی کمانڈر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں