پی ٹی آئی اراکین کا ووٹ بیچنے کے معاملے کو جوڈیشل کمیشن بنا کر حل کرنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی اراکین کا ووٹ بیچنے کے معاملے کو جوڈیشل کمیشن بنا کر حل کرنے کا مطالبہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

شہرام: پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے معاملے کو جوڈیشل کمیشن بنا کر حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

شہرام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ان اراکین نے کہا کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنا کر ہمیں بھی جانچیں اور الزام لگانے والوں کو بھی جانچیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بکنے والوں کی جمہوری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں: مریم اورنگزیب
 واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی کے 20 اراکین کو سینیٹ میں ووٹ بیچنے کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ان ارکان نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرپٹ سیاستدانوں کو برطانوی باکسر عامر خان کے حوالے کروں گا، عمران خان
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں