گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوادیا

گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوادیا
علی ظفر اور میشا شفیع، فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستانی نامور گلوکار و اداکارہ علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔


تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میشا شفیع نے ان پر ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، ان کے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ میشا شفیع دو ہفتوں میں معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بکنے والوں کی جمہوری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں: مریم اورنگزیب

 واضح رہے کہ چند دن پہلے میشا شفیع نے الزام لگایا تھا کہ علی ظفر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ علی ظفر نے میشا کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اراکین کا ووٹ بیچنے کے معاملے کو جوڈیشل کمیشن بنا کر حل کرنے کا مطالبہ

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں