حکم کہاں سے آتے ہیں ؟وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا نے خاموشی توڑ دی

حکم کہاں سے آتے ہیں ؟وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا، فوٹو بشکریہ یاہو

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم اوپر سے حکم کی بات کرتے ہیں تو اشارہ بنی گالا ہوتا ہے، میں نے سراج الحق کو کہا کہ بلوچستان کو سپورٹ کرنا ہو گا، ڈپٹی چیئرمین کےلئے بھی بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کرنا چاہتا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے سراج الحق کو کہا کہ بلوچستان کو سپورٹ کرنا ہو گا، مجھے اللہ تعالیٰ ہی آرڈر دے سکتا ہے، ہم اوپر سے حکم کی بات کرتے ہیں تو اشارہ بنی گالا ہوتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین کے لئے بھی بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کرنا چاہتا تھا، سی پیک کے بعد ملک میں متوقع سرمایہ کاری کے حساب سے اب بھی بجلی کی پیداوار کم ہے، وفاقی حکومت بجلی لے رہی ہے لیکن پیسے نہیں دے رہی، تین سال سے کہہ رہا ہوں ہمارے ساتھ معاہدہ کرو۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ بلوچستان کو آگے کرنے کی تجویز میں نے دی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شعیب اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
 انہوں نے مزید کہا کہ 2013 میں صوبے کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ تھا، میرے دور میں 70میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، ہم نے اڑھائی ہزار میگاواٹ کے بجلی پراجیکٹس کا کام شروع کیا، پراجیکٹ مکمل ہونے میں سات آٹھ سال لگ جاتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوادیا
 وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ بھی 610میگاواٹ بجلی کے معاہدے ہوئے، ہماری سستی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل نہیں کیا جا رہا، کوئلے سے بجلی پیدا کرنا ماحول کےلئے نقصان دہ ہے، دنیا میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے بند ہورہے ہیں ، پانی کے ذریعے سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ ایف ڈبلیو او کے ساتھ 506میگاواٹ بجلی پیداوار کا معاہدہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں