چیک باؤنس کیس ،عدالت نے اداکار راج پال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزاسنا دی

چیک باؤنس کیس ،عدالت نے اداکار راج پال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزاسنا دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ممبئی :بالی وڈ کے مزاحیہ اداکار راج پال یادیو کو عدالت نے چیک باؤنس کیس میں 6 ماہ قید اور 11 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

اداکارراج پال یادیو اور ان کی اہلیہ پر بھارتی بزنس مین نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ اداکار نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اتاپتا لاپتہ‘ کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے کا قرضہ لیا اور مقررہ مدت میں اس کی واپسی نہیں کی گئی۔

قرض کی عدم ادائیگی کے حوالے سےاداکارراج پال یادیو پر 7 مقدمات درج کیے گئے تھے جن پر انہیں 6 ماہ قید اور ہر مقدمے میں ایک کروڑ 60 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور پر انہیں 11 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔راج پال یادیو کو سزا سنائے جانے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے اور اداکار نے سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

عدالت نے مقدمے میں شامل اداکار کی اہلیہ کو بھی 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یاد رہے کہ راج پال یادیو کئی شہرہ آفاق فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن ان کی شہرت کامیڈی کرداروں کی وجہ سے ہے