پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سلیکشن معاملات پر لب کشائی سے روک دیا

پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سلیکشن معاملات پر لب کشائی سے روک دیا
کیپشن: ہیڈ کوچ مکی آرتھر، فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور: پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی ) نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سلیکشن معاملات پر لب کشائی سے روک دیا ہے۔

مکی آرتھر گذشتہ کئی ہفتوں سے اپنے خاندانی مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں، گذشتہ دنوں ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ تین دہائیوں پر مشتمل تعلق ختم ہوگیا۔ مکی آرتھر جو اب آسٹریلوی شہری بن گئے ہیں اور آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں مستقل رہائش رکھتے ہیں، ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ 29 سال بعد علیحدگی نے انہیں پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔ لاہور میں کیمپ کے دوران ان کی کیفیت دیدنی تھی، بعض محفلوں میں وہ اپنے نجی معاملات کا اظہار بھی کرتے رہے اور انہیں خاموش اور الگ تھلگ بھی دیکھا گیا۔

اسی دوران مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کامران اکمل، وہاب ریاض، فواد عالم، محمد حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں کے بارے میں جو پالیسی بیان دیا اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکلات کو بڑھا دیا۔ میڈیا میں بیانات اور انٹرویوز سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ ان کھلاڑیوں کو خدا حافظ کہنے کے لئے تیار ہے۔ مکی آرتھر نے ہیڈ کوچ اور انضمام الحق نے چیف سلیکٹر بننے کے بعد سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنوایا تاہم بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ مکی آرتھر سلیکشن پالیسی میں اپنی مرضی چلارہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شعیب اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے مکی آرتھر کو خاموشی سے کام کرنے اور حساس معاملات کو نہ چھیڑنے کی ہدایت کی ہے تاکہ میڈیا متنازع معاملات پر کہانیاں نہ تراشے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دلہن کی شادی کی سٹیج پر ایسی حرکت کہ دولہا کے پاﺅں تلے زمین نکل گئی
 دوسری جانب پی سی بی ترجمان امجد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں پر واضح کردیا گیا ہے کہ بورڈ سے پیشگی اجازت کے بغیر کوئی کھلاڑی یا آفیشل انٹرویو یا بیان نہیں دے گا۔اگر کسی نے انتظایہ کی ہدایت کو نظر انداز کیا تو اس کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں