پاکستانی کرکٹر عابد علی بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر سے ملنے کے خواہاں

پاکستانی کرکٹر عابد علی بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر سے ملنے کے خواہاں
کیپشن: image by ICC

لاہور : پاکستان کے نو منتخب اوپنر عابد علی کی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر سے ملنے کی خواہش جلد پوری ہونے والی ہے ، عابد علی ورلڈ کپ سے قبل سچن سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اوپنر بلے باز عابد علی نے ورلڈ کپ سے قبل بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

لٹل ماسٹر ورلڈ کپ سے قبل عابد علی کو کرکٹ کے گر بھی سکھائیں گے اور ٹپس بھی دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انھیں یقین ہے کہ اگر وہ بیٹنگ کے بارے میں سچن سے کچھ پوچھنا چاہیں گے تو وہ انھیں ضرور بتائیں گے۔ عابد نے کہا کہ جب ان کی سچن سے ملاقات ہو گی تو وہ دن ان کے لیے یادگار دن ہو گا۔

عابد کے مطابق سچن سے ملاقات ان کی زندگی کا بہترین دن ہو گا کیونکہ سچن کا شمار کرکٹ کی تاریخ میں بہتریں بلے بازوں میں ہوتا ہے۔

عابد نے کہا کہ ووین رچرڈ بھی کرکٹ کے تاریخ کے بہترین بلے باز ہیں اور وہ تمام بڑے کھلاڑیوں سے ملنا اور سیکھنا چاہتے ہیں۔