انڈین انتخابات کا سب سے بڑا مرحلہ: 117 نشستوں پر ووٹنگ جاری

انڈین انتخابات کا سب سے بڑا مرحلہ: 117 نشستوں پر ووٹنگ جاری
کیپشن: ہندوستان ٹآئمز

انڈیا میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں میں ووٹنگ جاری ہے جس میں کل 1640 امیدوارآمنے سامنے ہیں۔
منگل کو ہونے والا تیسرا مرحلہ انڈیا کے سات مراحل پر مشتمل انتخابات کا سب سے بڑا مرحلہ ہے جس کے دوران لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کی 117 نشستوں کے لیے انتخاب ہو رہا ہے۔

ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو کہ شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
تیسرے مرحلے میں 188 ملین ووٹرز 117 نشستوں پر لوک سبھا کے ممبران کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس مرحلے میں کل 1640 امیدوارآمنے سامنے ہیں۔
 انڈین الیکشن کمیشن کے مطابق آج منگل کے انتخابی مرحلے میں کے لیے ملک بھر میں دو لاکھ دس ہزار سات سو ستر پولنگ بوتھس قائم کیے گئے ہیں۔
تیسرے مرحلے کے ساتھ جنوبی انڈیا کی تمام ریاستوں بشمول تمل ناڈو، اندرا پردیش، تلنگانا، کرناٹکا اور کیرالہ میں لوک سبھا کے انتخابات مکمل ہونگیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق آج ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنے مضبوط گڑھ میں کڑے امتحان کا سامنا ہے۔
 2014 کے انتخابات میں بی جے پی نے تیسرے انتخابی مرحلے میں شامل علاقوں کی اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
 خیال رہے انڈیا کے انتخابات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو ہوا تھا جس کے دورن ملک کی 20 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی 91 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔ جبکہ 18 اپریل کومنعقد ہونے والے دوسرے مرحلے کے دورن ملک کی بارہ ریاستوں کی 95 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ 11 اپریل کو شروع ہونے والے یہ انتخابات سات مراحل پر مشتمل ہیں جو 19 مئی تک جاری رہیں گے اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔
انڈین الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2019ءمیں کل 90 کروڑ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔